اسلام آباد(آن لائن) افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ بند کرنے کے معاملے پر افغان حکام نے گورنر ننگر ہار کی جانب سے قونصل خانہ پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ گورنر کو ایسا نہیں کرنا چاہتے تھا جبکہ پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ مکمل سیکیورٹی بحال ہونے پر ہی قونصل خانہ کھولا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کو سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کا اپنا قونصل خان بند کرنے کے معاملے پر پاکستانی حکام نے ایڈیشنل سیکرٹری
افغان وزارت خارجہ سے ملاقات کی، افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرلیا کہ ننگر ہار کے گورنر حیات اللہ نے پاکستان قونصل خانہ پر دھاوا بولا افغان حکام نے گورنر ننگر ہار کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ آپ کے تحفظات درست ہیں گورنر کو ایسا نہیں کرنا چاہتے تھا پاکستانی حکام کی جانب سے سیکیورٹی سے متعلق تجاویز پاکستانی حکام کو افغان وزارت خارجہ کے جواب کا انتظار ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق مکمل سیکیورٹی بحال ہونے پر ہی قونصل خانہ کھولا جائے گا۔