بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دل کے دورے کی تشخیص کےلئے ایک سستا ترین آلہ تیار

datetime 12  مئی‬‮  2015 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکی سائنسدانوں نے دل کے دورے کی فوری تشخیص کے لئے ایک ایساآلہ تیار کیا ہے جو تھرما میٹر کی طرح چھوٹا اور استعمال میں آسان اور سستا بھی ہے۔عام طور پر دل کے دورے کی تشخیص کے لیے مریض کے خون میں ایک قسم کے پروٹین ٹروپونن کی پیمائش کی جاتی ہے اس ٹیسٹ میں ٹروپونن کی خفیف سی موجودگی کا پتا چل جاتا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ دل کے پٹھوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس ٹیسٹ کے لئے بڑی مشینیں استعمال ہوتی ہیں اور اس پر خرچ بھی زیادہ آتا ہے۔امریکی کیمیکل سوسائٹی کے ماہرین نے اخراجات کو کم کرنے کے لیے تھرمامیٹرکی طرح کا آلہ ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے خون میں ٹروپونن کی مقدار فوری طورپرمعلوم کی جاسکے گی اور یہ عمل نہ صرف آسان بلکہ سستا بھی ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایجاد سے ایسے غریب اور ترقی پذیر ممالک جہاں صحت کی بنیادی سہولتیں موجود نہیں وہاں دل کے دورے کے باعث ہونے والی اموات میں 70 فیصد سے زائد کمی لائی جاسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…