بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سعید اجمل کے انٹرنیشنل کیریئر پر ”فل اسٹاپ“ لگ گیا

datetime 12  مئی‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) سعید اجمل کے انٹرنیشنل کیریئر پر ”فل اسٹاپ“ لگ گیا، وہ ممکنہ طور پر زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، حکام نے انھیں کاو¿نٹی کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کا مشورہ دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔بولنگ ایکشن کی درستی کے بعد آف اسپنر سعید اجمل کو دورہ بنگلہ دیش کیلیے قومی اسکواڈ میں جگہ دی گئی، مگر ان میں ماضی جیسا دم خم نظر نہیں آیا، غیرموثر ثابت ہونے پر وہ پلیئنگ الیون سے بھی باہر ہو گئے، ذرائع نے نمائندہ ’نجی ٹی وی‘ کو بتایا کہ زمبابوے سے لاہور میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے اسکواڈ میں سعید اجمل شامل نہیں ہوں گے۔
سعید اجمل کو مشورہ دیا جائے گا کہ وہ انگلش کاﺅنٹی کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی کوشش کریں، وہاں طویل بولنگ اسپیل انھیں نئی بولنگ ورائٹیز مہلک بنانے میں مدد دے سکتے ہیں، یاد رہے کہ اسپنر کا ووسٹر شائر سے معاہدہ ہے، گذشتہ سیزن انھوں نے 9میچز میں 63 وکٹیں حاصل کی تھیں، انھیں بغیر ڈومیسٹک سیزن میں ا?زمائے قومی ٹیم میں شامل کرنے پر سلیکٹرز بھی تنقید کی زد میں آئے تھے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ چونکہ سعید 37سال کے ہو چکے اس لیے ان کے پاس اب کم وقت بچا ہے، اگر ایک سال فرسٹ کلاس سیزن کیلیے انتظار کیا جاتا تو شاید دیر ہو جاتی۔ اسے لیے انھیں براہ راست انٹرنیشنل کرکٹ میں بھیج کر اندازہ لگایا گیا کہ کتنا دم خم باقی ہے۔
دریں اثنا چیف سلیکٹر ہارون رشید پیر کی شب سری لنکا سے وطن واپس آ گئے، وہ وہاں اے ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے گئے تھے، سابق ٹیسٹ بیٹسمین دیگر سلیکٹرز کے ہمراہ منگل کو فیصل آباد جا رہے ہیں، جہاں ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں پلیئرز کی فارم اور فٹنس جان چی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…