اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس نے کراچی رجسٹری میں عمران شاہ کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر جسٹس ثاقب نثار نے پی ٹی آئی رہنما سے پوچھا کہ آپ نے اس شہری کو کتنے تھپڑ مارے جس پر انہوں نے کہا کہ 2,3تھپڑ مارے ۔جس پر چیف جسٹس سخت برہم ہو ئے اور کہا کہ ایسا سلوک تو کوئی انسان بھی نہیں کرتا۔انہوں نے اپنے بچپن کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ بچپن میں ،
میں نے اپنے ملازم کو تھپڑ مارے جس پر میرے والد غصے میں آگئے اور ملازم کو کہا کہ ثاقب کو بھی تھپڑ مارو،ملازم نے پھر مجھے اتنے تھپڑ مارے کہ وہ ملازم بھی تھک گیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمران شاہ نے ایک شہری کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نوٹس بھی لیا گیا تھا اور ان پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا ۔