منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

طاہرہ صفدر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بن گئیں،جانتے ہیں وہ اس اہم عہدے پر کس طرح پہنچیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (سی پی پی)بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر جج جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے پاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس بلوچستان میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے سینئر جج جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر سے چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر پاکستان کی کسی بھی ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔

جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر 5 اکتوبر 1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر سید امتیاز حسین باقری کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے 1980 میں لا کالج کوئٹہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی، 1982 میں وہ پہلی خاتون سول جج بنی۔ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے جامعہ بلوچستان سے اردو ادب میں بھی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ 1987 میں سینئر سول جج، 1991 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جبکہ 1996 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…