بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پھیپھڑوں کو انسانی جسم سے باہر 24 گھنٹے تک زندہ رکھنے والا نظام تیار

datetime 11  مئی‬‮  2015 |

لندن(نیوزڈیسک) ماہرین نے انسانی پھیپھڑے کو جسم سے باہر زندہ رکھنے والی مشین تیار کرلی جس کے تحت پھیپھڑے 24 گھنٹے تک اس مشین کے تحت سانس لے سکیں گے اور اس طرح پھیپھڑوں کی منتقلی کے منتظر مریضوں کی دوگنی تعداد کی جان بچانا ممکن ہوگا۔عطیہ کئے جانے والے پھیپھڑے کو مریض تک پہنچانے کے لیے برف میں رکھا جاتا تھا تاکہ وہ خراب نہ ہوجائے تاہم صرف 6 گھنٹے بعد ہی پھیپھڑے ناکارہ ہوکر مریض میں منتقلی کے قابل نہیں رہتے تھے ¾ نئے طریقے میں پھیپھڑوں کو ایک پلاسٹک باکس میں رکھا جاتا ہے جس میں ایک پمپ سے مسلسل خون فراہم کیا جاتا ہے اور اسے سانس لیتے پھیپھڑوں کا نام دیا گیا جس سے اعضا بہتر حالت میں رہتے ہیں اور جلد خراب نہیں ہوتے اس سے قبل کسی عطیہ کی وصیت کرنے والے شخص کی وفات کے بعد پھیپھڑے نکالنے اور اسے وصول کرنے والے مریض تک پہنچانے میں بہت وقت لگتا تھا اور پھیپھڑوں کی صرف 20 فیصد تعداد ہی مریضوں کے لیے کارآمد ہوتی تھی۔برطانیہ میں رائل برومٹن اینڈ ہیئرفیلڈ ہسپتال اور ریسرچ سینٹر میں اس نئے نظام کے تحت 12 آپریشن کئے جاچکے ہیں جو کامیاب رہے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ ا±ٹھانے والے مریضوں کا پھیپھڑوں کی منتقلی کے بعد کہنا تھا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ اس ٹیکنالوجی نے ان کی جان بچائی کیونکہ مریضوں کی بہت بڑی تعداد پھیپھڑوں کے انتظار میں ہی دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…