اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے میثاق جمہوریت کو تسلیم کرنے سے انکار،تحریک انصاف نے اہم ترین عہدہ شہباز شریف کو نہ دینے کافیصلہ کرلیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو نہ دینے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے

اور 4ستمبر کے صدارتی الیکشن کے بعد اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے درمیان 2006میں لندن میں طے پانے والے میثاق جمہوریت کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ اپوزیشن لیڈر کو دیا گیا ہے اور (ن) لیگ کے ناراض رہنما سابق وزیرداخلہ چوہدری علی خان 2008سے2013تک جبکہ سید خورشید احمد شاہ پیپلزپارٹی کی طرف سے پانچ سال تک قائد حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان ہوا تھا اور اس سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں بنتا اور نہ ہی تحریک انصاف پر یہ لازم ہے کہ وہ میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ اپوزیشن لیڈر کو دے گا ۔ 4ستمبر کے صدارتی الیکشن کے بعد اس معاملے پر تحریک انصاف حتمی فیصلہ کرے گی۔  پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو نہ دینے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اور 4ستمبر کے صدارتی الیکشن کے بعد اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…