جکارتہ(سپورٹس ڈیسک) بھارت میں رکشہ کھینچنے والے محنت کش کی بیٹی سواپنا برمن نے ایشین گیمز کے ویمنز ہیپٹاتھلون ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔سواپنا کے والدین کیلئے اپنی بیٹی کو اسپورٹس ٹریننگ دلانا ممکن نہیں تھا،ان کے والد نہ صرف رکشہ کھینچتے بلکہ چائے پلانے کا کام بھی کرتے تھے۔
سواپنا کی صلاحیتیں اسپورٹس حکام کی نگاہوں میں آئیں تو ان کے لیے اسکالرشپ کا بندوبست کیا گیا۔ایشین گیمز میں مقابلے کے آخری روز سے ایک رات قبل ان کے مسوڑھے میں سخت تکلیف شروع ہوئی جس کی وجہ سے شرکت ہی مشکوک ہوگئی تھی، تاہم انھوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔