ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی کرنسی نوٹ ختم کرنے کی افواہیں بالاخر سچ ثابت ہو ہی گئیں، حکومت نے کتنی مالیت کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا؟دھماکہ خیز خبر نے کھلبلی مچادی

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستانی کرنسی نوٹ ختم کرنے کی افواہیں بالاخر سچ ثابت ہو ہی گئیں، حکومت نے کتنی مالیت کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا؟دھماکہ خیز خبر نے کھلبلی مچادی، وفاقی حکومت نے پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی ہدایت پراسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں پالیسی بھی بنانا شروع کردی ہے۔

بنکوں میں جو افراد کرنسی نوٹ تبدیل کرانے آئیں گے ان کا ریکارڈ بمعہ شناختی کارڈ نمبر مرتب کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کی بندش سے قبل لوگوں کو یہ موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے پاس جمع شدہ نوٹ بنکوں میں دے کر چھوٹی کرنسی والے نوٹ حاصل کرلیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق بنکوں میں جو افراد کرنسی نوٹ تبدیل کرانے آئیں گے ان کا ریکارڈ بمعہ شناختی کارڈ نمبر مرتب کیا جائے گا۔نوٹ تبدیل کرانے آنے والوں سے معلوم کیا جائے گا کہ کیا وہ فائلر ہیں یا نان فائلر؟ اور اگر تبدیل کرانے والی رقم بڑی ہوئی تو استفسارکیا جائے گا کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی؟ اور ذرائع آمدن کیا ہیں؟ بڑی رقم تبدیل کرانے والوں سے یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ انہوں نے اپنے گوشواروں میں اسے ظاہر کیا ہے یا نہیں؟ذرائع کے مطابق پانچ ہزار روپے کا نوٹ کم گردش میں ہے اس لیے بہت سے افراد نے اس کی گڈیاں کیش کی صورت میں جمع کررکھی ہیں۔سابقہ دور حکومت میں نیب اور ایف آئی اے نے جب کئی مطلوب افراد کے گھروں پر چھاپے مارکر بھاری رقوم برآمد کیں تو ان میں پانچ ہزارروپے والے نوٹوں کی گڈیاں بہت زیادہ تھیں۔برآمد ہونے والی رقم کی مالیت اس قدر زیادہ تھی کہ گنتی کے لیے باقاعدہ نوٹ گننے والی مشین بھی منگوانی پڑی جس نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد رقم گنی۔پانچ ہزارروپے کے نوٹ کی بندش کے متعلق ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…