لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشن ورلڈکپ کا آغازایشیا کپ سے ہو گا۔ جس کے بعدگرین شرٹس ٹیم ورلڈکپ تک مسلسل کرکٹ کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشن ورلڈکپ کاآغاز15ستمبرسے یواے ای میں شیڈول ورلڈکپ سے ہورہاہے۔ایشیاکپ میں قومی ٹیم کوکم ازکم 4میچزکھیلنے کاموقع ملے گا۔
جن میں روایتی حریف بھارت سے دومیچزہوں گے۔فائنل کی صورت میں تیسرا معرکہ بھی ممکن ہے۔پی سی بی کے جاری شیڈول کے مطابق اکتوبرمیں پاکستان یواے ای میں آسٹریلیاسے2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔سیریزکا پہلا ٹیسٹ7 اکتوبر سے دبئی میں اور دوسرا ٹیسٹ16 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز24، 26 اور28اکتوبر کو ہوں گے۔نومبردسمبرمیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی اتنیہی ون ڈے اورٹیسٹ میچزکی سیریز ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز31اکتوبر، 2اور4 نومبر کو ہوں گے۔جبکہ ون ڈے میچز7، 9 اور11 نومبر کو شیڈول ہیں۔سیریزکا پہلا ٹیسٹ16 نومبر سے،دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے اور تیسرا3 دسمبر سے شروع ہوگا۔دسمبرکے وسط سے فروری تک قومی ٹیم تین ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے جنوبی افریقاکادورہ کرے گی۔اگلے سال فروری میں پاکستان سپرلیگ کا چوتھاایڈیشن شیڈول ہے۔مارچ میں یواے ای میں آسٹریلیا سے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز ہوگی۔جبکہ میگاایونٹ سے قبل مئی میں پاکستان ورلڈکپ کے میزبان انگلینڈ سے پانچ ون ڈے میچزانہیں کی وکٹوں پرکھیلے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشن ورلڈکپ کا آغازایشیا کپ سے ہو گا۔ جس کے بعدگرین شرٹس ٹیم ورلڈکپ تک مسلسل کرکٹ کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشن ورلڈکپ کاآغاز15ستمبرسے یواے ای میں شیڈول ورلڈکپ سے ہورہاہے۔