اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے سینٹ کو بتایا ہے کہ گوادر بندگاہ 2006ء میں مکمل ہوا مگر ابھی تک اس کو مکمل آپریشنل نہیں کیا گیا،2013 سے2015 ء تک صرف 99 جہاز لنگر انداز ہوئے،صرف سرکاری کنٹینرز ہی پورٹ پر آتے رہے۔جمعرات کو سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ایوان کو بتایاکہ گوادر پورٹ2006 میں مکمل ہوا مگر ابھی تک مکمل طور پر آپریشنلائزین نہیں ہوئی،جب معلوم کیا تو پتہ چلا کہ فیز ون انفراسٹرکچر نا مکمل
ہونے کی وجہ سے آپریشنل نہیں کیا گیا،حکومت اس کی تحقیقات کریگی اس اب تک اس کو کیوں آپریشنل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ گورادر پورٹ کو صرف محدود درآمدات کیلئے آپریشنل رکھا گیا،مئی2013 ء سے2015 تک صرف 99 جہاز لنگر انداز ہوئے،حکومت اس بات کی مکمل تحقیقات کریگی کہ کن وجوہات کی بنا پر پورٹ کو ابھی تک مکمل آپریشنل نہیں کیا گیا۔مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروسز کی ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔