منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قومی کر کٹ ٹیم کا ایشیا کپ سے ورلڈ کپ تک مسلسل کرکٹ کھیلے گی

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشن ورلڈکپ کاآغازایشیاکپ سے ہوگا۔جس کے بعدگرین شرٹس ٹیم ورلڈکپ تک مسلسل کرکٹ کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشن ورلڈکپ کاآغاز15ستمبرسے یواے ای میں شیڈول ورلڈکپ سے ہورہاہے۔ایشیاکپ میں قومی ٹیم کوکم ازکم 4میچزکھیلنے کاموقع ملے گا۔جن میں روایتی حریف بھارت سے دومیچزہوں گے۔فائنل کی صورت میں تیسرا معرکہ بھی ممکن ہے۔

پی سی بی کے جاری شیڈول کے مطابق اکتوبرمیں پاکستان یواے ای میں آسٹریلیاسے2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔سیریزکا پہلا ٹیسٹ7 اکتوبر سے دبئی میں اور دوسرا ٹیسٹ16 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز24، 26 اور28اکتوبر کو ہوں گے۔نومبردسمبرمیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی اتنیہی ون ڈے اورٹیسٹ میچزکی سیریز ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز31اکتوبر، 2اور4 نومبر کو ہوں گے۔جبکہ ون ڈے میچز7، 9 اور11 نومبر کو شیڈول ہیں۔سیریزکا پہلا ٹیسٹ16 نومبر سے،دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے اور تیسرا3 دسمبر سے شروع ہوگا۔دسمبرکے وسط سے فروری تک قومی ٹیم تین ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے جنوبی افریقاکادورہ کرے گی۔اگلے سال فروری میں پاکستان سپرلیگ کا چوتھاایڈیشن شیڈول ہے۔مارچ میں یواے ای میں آسٹریلیا سے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز ہوگی۔جبکہ میگاایونٹ سے قبل مئی میں پاکستان ورلڈکپ کے میزبان انگلینڈ سے پانچ ون ڈے میچزانہیں کی وکٹوں پرکھیلے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…