پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

خاورمانیکا تنازع۔۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو دھمکیاں اور غلط زبان استعمال کرنیوالےخاتون اول کی سہیلی فرح خان کے شوہراحسن گجر کا آئی ایس آئی کے سابق اہم ترین افسر سے کیا رشتہ ہے؟

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی، تجزیہ کار و کالم نگار جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ معاملہ وزیراعلیٰ تک گیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے24 اگست کو آر پی او شارق کمال اور ڈی پی او رضوان گوندل کو اپنے دفتر طلب کر لیا‘ یہ دونوںسی ایم آفس پہنچے تو وزیراعلیٰ کے ساتھ احسن جمیل گجر بیٹھے تھے‘ احسن جمیل گوجرانوالہ کے

مشہور سیاستدان اقبال گجر کے صاحبزادے ہیں‘ اقبال گجر پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں‘ یہ 2018ءکے الیکشن میں آٹھویں بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ‘یہ6 مرتبہ صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں‘ احسن جمیل دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا ہیں‘یہ امریکا سے لیورٹرانسپلانٹ کرا کر آئے ہیں اور تین بار ان کے دل کا علاج بھی ہو چکا ہے‘ انہوں نے دو شادیاں کر رکھی ہیں‘ ان کی پہلی بیگم کرنل ریاض کے خاندان سے ہیں‘ کرنل ریاض جنرل ضیاءالحق کے دور میں لاہور میں آئی ایس آئی کے انچارج ہوتے تھے ‘کرنل صاحب نے اس دور میں بہت نام کمایا‘ کرنل صاحب کے صاحبزادے احمد وقاص ریاض حالیہ الیکشنوں کے دوران پنجاب کی نگران حکومت میں اطلاعات و ثقافت کے صوبائی وزیر رہے‘ یہ احسن جمیل کے برادر نسبتی ہیں جبکہ احسن جمیل کی دوسری بیگم فرح خان ہیں‘ یہ بشریٰ عمران کی انتہائی قریبی دوست ہیں‘ عمران خان کے ساتھ بشریٰ بی بی کا نکاح فرح اوراحسن جمیل کے ڈیفنس وائے بلاک کے گھرمیں ہوا تھا‘ فرح اور احسن جمیل وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شامل تھے‘احسن جمیل کے دو گھر ہیں‘ ایک ڈیفنس وائے بلاک اور دوسرا کیولری گراؤنڈ میں‘ پہلی بیگم کیولری گراؤنڈ جبکہ دوسری بیگم ڈیفنس میں رہتی ہیں لیکن یہ خود اسلام آباد میں رہتے ہیں۔‘ ہم 24اگست کی طرف واپس آتے ہیں‘

وزیر اعلیٰ کے دفتر میں احسن جمیل بھی موجود تھے‘ وزیراعلیٰ نے ڈی پی او سے خاور مانیکا کی فیملی کے ساتھ پیش آنے والے دونوں واقعات کا ذکر کیا‘ ڈی پی او نے دونوں کا جواب دیا‘ وزیراعلیٰ نے انہیں معاملہ سیٹل کرنے کی ہدایت کی‘احسن جمیل اس دوران بول پڑے اور انہوں نے ڈی پی او کو مشورہ دیا آپ خاور فرید مانیکا کے ڈیرے پر جا کر معافی مانگیں‘ ڈی پی او نے آر پی او اور وزیراعلیٰ کی طرف دیکھا اور پھر ڈیرے پر جانے اور معافی مانگنے سے انکار کر دیا‘ یہ سن کر احسن جمیل نے انہیں نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی‘دونوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور میٹنگ ختم ہوگئی لیکن 27اگست کو آئی جی نے رضوان گوندل کے تبادلے کا آرڈر جاری کر دیا اوریوں یہ ایشو میڈیا کی زینت بن گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…