اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز کا قیام عمل میں لایا تو ملک بھر سے اس میں چندہ دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور اب تک دیامر بھاشا ، مہمند ڈیمز فنڈ میں کل رقم ایک ارب 58 کروڑ 47 لاکھ 65 ہزار 924 روپے جمع ہو چکی ہے اور آپ اب یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ بھارت سے بھی لوگوں نے پاکستانی سپریم کورٹ کے پاکستان میں ڈیمز بنانے کیلئے فنڈ میں چندہ جمع کرانا شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی
رپورٹ کے مطابق بھارت سے ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں 18 ہزار 460 روپے کی رقم بھجوائی گئی ہے، اس کے علا وہ امریکا سے 43 لاکھ اکہتر ہزار، برطانیہ سے 12 لاکھ چورانوے ہزار روپے بھیجے گئے، متحدہ عرب امارات سے 8 لاکھ چو نسٹھ ہزار بھیجے گئے، جرمنی سے 15 لاکھ تیرہ ہزار، بحرین سے 6 لاکھ تراسی ہزار ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالا گیا۔پاکستانیوں نے ایک ارب 32 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار ڈیمز فنڈ میں جمع کرائے ہیں۔