جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وی آئی پی پروٹوکول ختم کرنے کے حکومت کے دعوے ڈھکوسلہ نکلے وزارت ملتے ہی شیخ رشید کے انداز ہی بدل گئے،وفاقی وزیر ریلوے کی سٹی اسٹیشن آمد کے موقع پر شہریوں کیساتھ کیا سلوک کر دیا گیا؟

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتدار میں آنے کے بعد شیخ رشید کے انداز ہی بدل گئے، غریبوں کیلئے بڑے بڑے دعوے کرنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی آمدپر شہریوں کو سٹی اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے الیکشن میں اپنے حلقے میں موجود متوسط اور غریب لوگوں کی آبادی ڈھوک منگٹال ،

غریب آباد اور دیگر جگہوں سے متعلق بلند و بانگ دعوئوں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب وفاقی وزیر ریلوے بننے کے بعد شیخ رشید کے انداز ہی بدل گئے اور عوامی جگہوں پر ناشتہ کرنے والے شیخ رشید کی آمد کے موقع پر شہریوں کو سٹی سٹیشن میں داخلے سے روک دیا گیا۔ سٹی اسٹیشن انتظامیہ نےدفاتر کے داخلی دروازوں پرتالےلگادیے۔شہریوں کو ٹکٹ کے حصول میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید جب اپنے پروٹوکول کیساتھ راولپنڈی پہنچے تو لال حویلی جاتے ہوئے ان کے راستے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو ٹریفک وارڈن نے گرا دیا تھا ۔ اس موقع پر شیخ رشید نے اپنی گاڑی رکوا کر باہر نکل کر وہاں ویڈیو بناتے تاجر کو کہا تھا کہ میں لحاظ کرتا ہوں ورنہ میں یہ سب اٹھوا سکتا ہوں۔ شیخ رشید کے وفاقی وزیر بننے کے بعد انداز بدلنے پر لوگ حیرت میں مبتلا ہیں۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وی آئی پی پروٹوکول اور شاہانہ سہولیات ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سرکاری جہاز میں لاہور سے اسلام آباد کے سفر کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جبکہ دوست کے والد کے جنازے اور سسر سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ کی میاں چنوں ہیلی کاپٹر آمد اور پاکپتن میں بابا فریدؒ کے مزار پر حاضری کیلئے آمد کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ بھی سامنے آچکا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…