جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سرینا ولیمز کے بارے میں بیان 10000 گنا زیادہ برا تھا : فرانسیسی کھلاڑی علیزے کورنٹ

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(سپورٹس ڈیسک)فرانسیسی ٹینس کھلاڑی علیزے کورنٹ نے کہا ہے کہ سرینا ولیمز کے میں فرینچ اوپن میں پہننے والے کیٹ سوٹ پر لگائی جانے والی پابندی لگانا علیزے کے خلاف یو ایس اوپن میں لگائی گئی سزا سے 10000 گنا زیادہ برا ہے۔تفصیلات کے مطابق 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز نے مئی میں فرینچ اوپن میں ایک فل باڈی سوٹ پہننا تھا تاکہ وہ بلڈ کلوٹس سے بچ سکیں۔

سرینا ولیمز نے حال ہی میں ایک بیٹی کو جنم دیا ہے جس کی وجہ سے انھیں ٹینس کھیلنے کے لیے مخصوص فل باڈی سوٹ زیب تن کرنا پڑا تھا۔ادھر علیزے کورنٹ امریکہ کے شہر نیو یارک میں جاری یو ایس اوپن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں لباس پہننے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تنبیہ دی گئی کیونکہ انھوں نے کورٹ پر ہی اپنی شرٹ تبدیل کی تھی۔علیزے کورنٹ نے فرینچ ٹیسن فڈریشن کے صدر برنارڈ کوئیڈیچلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی اور زمانے میں رہتے ہیں۔’انھوں نے سرینا کے کیٹ سوٹ کے بارے میں جو کہا وہ اس سے 10000 گنا زیادہ برا تھا جو میرے ساتھ کورٹ پر ہوا۔ وہ فرانسیسی فڈریشن کے صدر ہیں اور انھیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔برنارڈ کوئیڈیچلی نے ٹینس میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولیمز کو اس کھیل کی عزت کرنا ہوگی۔علیزے کورنٹ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات ان کے لیے انتہائی حیران کن ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعے پر بھی حیران تھیں۔ان کے خلاف کارروائی کرنے پر امپائر پر شدید تنقید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ان کے دوہرے معیار ہیں۔عالمی درجہ بندی میں 31ویں نمبر پر فائز علیزے کورنٹ نے بتایا کہ ہر کسی کو پریشانی لگی ہوئی تھی کہ مجھے اس پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔ مجھے لوگوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ہم سب مل کر ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن سے رابطہ کریں گے۔ میں نے ان سے کہا ٹھہریں پہلے مجھے یہ دیکھنے دیں کہ ہو کیا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ان کا معافی مانگنا بالکل ٹھیک تھا۔ میرے خیال میں امپائر بس صورتحال دیکھ کر گھبرا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…