منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

جرمن ہیڈ کوچ نے فٹبال ٹیم میں نسل پرستی کا الزام مسترد کردیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (سپورٹس ڈیسک)جرمن فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ یوآخیم لوو نے نامور فٹبالر میسوط اوزل کے ٹیم میں نسل پرستی کا الزام مسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کی ورلڈ کپ میں ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہاکہ اوزل نے نسل پرستی کا الزام لگایا تاہم میں کہہ سکتا ہوں کہ جرمن فٹبال ایسوسی ایشن (ڈی ایف بی) میں کبھی نسل پرستی پر مبنی آراء سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے 6 ستمبر کو عالمی چمپئن فرانس سے مقابلے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر کھلاڑیوں نے ہمیشہ ہمارے لیے کھیل کر خوشی محسوس کی ہے اور اب بھی کچھ نہیں بدلا ہے۔واضح رہے کہ 2006 سے ٹیم کے ہیڈ کوچ لوو نے 22 جولائی کو میسوط اوزل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا پہلی دفعہ جواب دیا ہے۔خیال رہے کہ نامور جرمن فٹبالر میسٹ اوزل نے نسل پرستی کا سامنا کرنے پر جرمنی کے لیے کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے ٹیم چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔انگلش پریمیر لیگ کے کلب آرسینل کے لیے کھیلنے والے مڈفیلڈر نے 4 صفحے پر مشتمل اپنے بیان میں جرمن فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہان، اسپانسرز اور میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس موقع پر انہوں نے خصوصاً اپنے ملک کی فٹبال فیڈریشن کے صدر رین ہارڈ گرنڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ لوگوں کے غلط رویے پر انہوں نے میرا ساتھ نہیں دیا۔اوزل نے لکھا تھا کہ گرنڈل اور ان کے حامیوں کی نظر میں ٗمیں صرف اس وقت جرمن ہوں جب ہم جیتیں، لیکن جب ہم ہاریں تو میں ایک تارک وطن ہوں۔جرمن ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ میسوط اوزل کے مشیر نے مجھے اطلاع دی تھی کہ ان کے بیان کا تیسرا حصہ وہ جاری کریں گے، اوزل نے خود مجھ سے کبھی رابطہ نہیں کیا جو عام طور پر کھلاڑی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں میرا ان سے ذاتی طور پر رابطہ ہوجائے گا لیکن انہوں نے جو راہ چنی ہے مجھے وہ قبول کرہی ہوگی۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل مئی میں میسوط اوزل نے ترکی کے صدر طیب اردوان کے ساتھ تصویر کھنچوائی تھی جس پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا اور ان کی جرمنی کے لیے حب الوطنی پر سوالات اٹھائے گئے۔ترک انتخابات سے قبل اردوان سے ملاقات میں اوزل نے انہیں اپنی آرسینل کی شرٹ بھی پیش کی تھی جس پر عزت ماب صدر کے لیے مکمل احترام کیساتھ کے الفاظ تحریر تھے۔

بعد ازاں تنازع پر 29سالہ فٹبالر نے کہا تھا کہ میں خود کو جرمن بھی سمجھتا ہوں اور ترک بھی اور میں عالمی کپ سے قبل صدر طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کے ذریعے کوئی سیاسی پیغام نہیں دینا چاہتا تھا۔یاد رہے کہ کہ دفاعی چمپئن جرمنی کی ٹیم عالمی کپ 2018 کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھی اور عالمی کپ میں جرمنی کی اس خراب کارکردگی کا ذمے دار خصوصی طور پر اوزل کو قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…