جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس کا نجی ٹی وی پر آصف زرداری کے بیان حلفی پر مباحثے کا نوٹس ،آپ کس طرح ٹی وی پر عدالت لگا سکتے ہیں؟اینکر کی سرزنش کردی

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں آصف علی زرداری کے بیان حلفی پر مباحثے کرانے کا سخت نوٹس لیا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے اینکر کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ کس طرح آپ ٹی وی پر عدالت لگا سکتے ہیں جب مقدمہ زیر التوا ہے، آپ کے پاس میڈیا ہے تو اس طرح لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں گے۔

پھر کہتے ہیں کہ مجھے صبح سپریم کورٹ بلا لے، بلا لیا ہے آپ کو اب بتائیں جو بات آپ بڑے غرور سے کہہ رہے تھے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے کہا کہ160گزشتہ رات نجی ٹی وی کے اینکر نے زیر سماعت مقدمے پر پروگرام کیا تھا،160میں نے رات کچھ دوستوں کو آنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت میں وزیر اطلاعات فواد چودھری، سینیٹر مصطفی کھوکھر اور ٹی وی اینکر روسٹرم پر آئے۔ اینکر نے اپنا نام بتایا ، چیف جسٹس نے کہا کہ160آپ رات کو کیا باتیں کررہے تھے،160زیر سماعت مقدمے پر کیوں پروگرام کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ160مصطفیٰ کھوکھر آپ کو تبصرہ کرنے سے روکتے رہے،160آپ نے مصطفی کھوکھر کی بات بھی نہیں سنی ، چیف جسٹس نے کہا کہ اسپانسر پروگرام تھا؟ کسی کے کہنے پر کیا تھا؟ پیمرا اس کی بھی تحقیق کرے، ہم بھی تحقیق کرائیں گے، عدالت میں پیمرا کے چیئرمین اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بھی اپنا مؤقف پیش کیا۔ عدالت نے پیمرا، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر کے تحریری مؤقف پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ اینکر سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ اس طرح کے پروگرام کیسے کر سکتے ہیں اور ایسے سوالات کس قانون کے تحت پوچھے جا سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…