منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

آئی سی سی کی عوام سے انڈر کور ڈوکیومنٹری میں دکھائے گئے مبینہ میچ فکسر کی نشاندہی کرنے میں مدد کی اپیل

datetime 29  اگست‬‮  2018 |

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انڈر کور ڈوکیومنٹری میں دکھائے گئے ایک مبینہ میچ فکسر کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں۔ عالمی میڈیا نے یہ ڈوکیومنٹری مئی میں نشر کی تھی اور وہ جلد ہی دوسرا پروگرام نشر کرے گا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پہلی ڈوکیومنٹری میں دکھائے گئے اس شخص کے علاوہ تمام افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے خلاف الزامات بھی لگائے گئے تھے تاہم دونوں ممالک کے بورڈز نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کے تعاون کے بغیر بھی انہوں نے اس حوالے سے تفتیش میں کافی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ادھر الجزیرہ کہہ چکا ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کریں گے تاہم وہ ممکنہ قانونی پیچیدگیوں اور ممکنہ مجرمانہ تحقیقات کا بھی خیال کریں گے۔ الجزیرہ کا دعویٰ ہے کہ اس میچ فکسر کا نام انیل منور ہے۔ آئی سی سی کے انسدادِ بدعنوانی یونٹ کے جنرل مینجر ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ایک اور دستاویزی فلم آنے والی ہے جس میں میچ فکسر مبینہ طور پر منور اور انڈیا میں جواریوں کے درمیان بات چیت کی ریکارڈنگز ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے پروگرام کی طرح ہم کسی بھی دعوے یا الزام کی مکمل تفتیش کریں گے، ہم بدعنوانی کے الزامات چاہے وہ ماضی کے ہوں یا حال کہ انہیں انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تاہم انیل منور کی اصل شناخت اب تک ایک راز ہی ہے وہ اس پروگرام میں ایک اہم کردار تھا مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امیگریشن حکام اب تک اس کی شناخت کرنے یا اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں اسی لئے ہم عوام اور کرکٹ کی دنیا سے اپیل کر رہے ہیں کہ ان کی نشاندہی کرنے یا ڈھونڈنے کیلئے کوئی بھی معلومات ہوں تو ہم سے رابطہ کیا جائے۔ پولیس ایسی اپیلیں اکثر کرتی ہیں اسلئے ہم نے بھی وہی راستہ اپنایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…