ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چراغ تلے اندھیرا، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ بننے کےباوجود بھی عثمان بزدار اپنے علاقے کی حالت نہ بدل سکے، بزدار قبیلے کی خاتون نے طبی سہولت نہ ملنے پر ہسپتال کےسامنے سڑک پر بچے کوجنم دیدیا

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بزدار کے قبیلے کی خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیدیا، عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے کے باوجود اپنے ہی قبیلے اور علاقے کی خاتون کو طبی سہولت میسر نہ آسکی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بزدار قبیلے میں نئے مہمان کی آمد لیکن سڑک پر ، افسوس کا مقام کہ عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے کے باوجود ان کے قبیلے اور علاقے کی خاتون کو طبی سہولت میسر نہ آنے کے باعث اس نے تعلقہ ہسپتال کے سامنے بچے کو سڑک پر جنم دیدیا۔ لڑکے کے والد عبدالستار بزدار نے میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں رپورٹ لیکر آیا تو ہسپتال والوں نے بلڈ فراہم کرنے کا کہا جو کہ ہمارے پاس نہیں تھا۔ میں نے ہسپتال والوں کو کہا کہ میں غریب شخص ہوں میرے پاس خون کی سہولت نہیں جس پر انہوں نے ہمیں ہسپتال سے باہر نکال دیا اور کہا کہ یہاں تمہاری بیوی کا علاج نہیں ہو سکتا۔ اس حوالے سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام ملبہ متاثرہ بزدار خاندان پر ڈال دیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خون کا بندوبست کرنے کا کہا تو گھر والے بتائے بغیر خاتون کو لے گئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…