ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کی موجودگی میں انکی چیئر کیساتھ موجود خاتون کون نکلی؟ عمران خان کی سوشل میڈیا پر متنازعہ تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کو ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پاکستان کی سب سے مقبول شخصیت قرار دیا جاتا ہے اور نوجوان اپنے ہر دلعزیز لیڈر اور کپتان کو دل و جان سے فالو کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان کے مخالفین ان کی مقبولیت سے خائف رہتے ہیں ۔ عمران خان کی زندگی میں ان پر کئی طرح کے سنگین الزامات عائد ہوتے رہے اور ان کے مخالفین نے

ان کو اچھالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور ان کی کردار کشی کیلئے سوشل میڈیا پر بھی نت نئے پروپیگنڈے کرتے رہتے ہیں اور اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تازہ مہم کے دوران عمران خان کی چند تصاویر کو نئے زاوئیے دیکر وائرل کیا جا رہا ہے۔ ان تصاویر میں سے ایک تصویر اس انداز میں سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما انیلہ خواجہ عمران خان کی آفس چیئر کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ عمران خان ٹیبل کے سامنے موجود ایک صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں، اس تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس کا ذومعنی کیپشن ’’نئے پاکستان کے وزیراعظم صاحب اپنے دفتر میں پاکستان کی بہتری کیلئے محنت سے کام کرتے ہوئے‘‘۔عمران خان کے مخالفین اس تصویر کو استعمال کرکے انیلا خواجہ کے بارے میں غلط تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ عمران خان کے متعلق بھی غلط باتیں پھیلا رہے ہیں۔جبکہ اس تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ اس تصویر کو کاٹا گیا ہے یہ تصاویر بی بی سی کو ایک انٹرویو دینے کی ہیں جو انیلا خواجہ نے کروایا تھا اور یہ تصاویر الیکشن سے پہلے کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔عمران خان کے مخالفین نے اس تصویر میں عمران خان کو نشہ کرتے ثابت کرنے کی کوشش کی۔جبکہ عمران خان ایک مذہبی رہنما

کے ہاں دعوت پر تھے اور وہاں ڈرائی فروٹ کھارہے تھے۔یہ تمام تصاویر مخصوص زاویہ بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ہیں ۔ایڈٹ کی گئی ان تصاویر کی اصل حقیقت سامنے آچکی ہے اور تمام اصل تصاویر سوشل میڈیا پر اب دستیاب ہیں جن کو ایڈٹ کر کے نیا زوایہ دیکر وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے اور ان کی کردار کشی کی کوشش کی گئی ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔

 

 

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…