جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایران عالمی کپ 2022ء کے تعمیراتی منصوبوں میں قطر سے حصے داری کا خواہاں

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران قطر میں 2022ء میں ہونے والے عالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں اپنی حصے داری کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ایرانی صدر حسن روحانی نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر روحانی نے انھیں مطلع کیا تھا کہ ایرانی کمپنیاں قطر کو ٹیکنیکل

اور انجنئیرنگ کی خدمات برآمد کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔بالخصوص وہ فیفا عالمی کپ کے انعقاد کے لیے زیر تعمیر منصوبوں میں شراکت داری کو تیار ہیں۔ صدر حسن روحانی نے گفتگو میں ایرانی کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں کو سہولت بہم پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انھوں نے 2015ء میں ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری سمجھوتے کی حمایت میں یورپ ، روس ، چین ، ترکی اور قطر کے اختیار کردہ سیاسی موقف کو سراہا اور کہا کہ اس حمایت اور امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کو عملی جامہ بھی پہنایا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات کیے جانے چاہییں۔امیرِ قطر نے اس کے جواب میں ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔انھوں نے جوہری سمجھوتے کی شرائط کی خلاف ورزیو ں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ تہران کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے اور وہ سیاسی تنازعات کے پْرامن حل کا حامی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…