پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

قائد اعظم ٹرافی کے نئے سیزن کا یکم ستمبر سے آغاز

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے 19۔2018 کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جس میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں اسلام آباد ریجن، لاہور ریجن وائٹس، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن

، فاٹا ریجن، نیشنل بینک، حبیب بینک، پشاور ریجن اور خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) شامل ہیں۔گروپ بی میں راولپنڈی ریجن، ملتان ریجن، پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی)، سوئی سدرن گیس، لاہور ریجن بلوز، زرعی ترقیاتی بینک، کراچی ریجن وائٹس اور واپڈا شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ملک کے مختلف گراؤنڈز میں آٹھ میچ شروع ہوں گے اور گروپ اے میں دفاعی چمپئن سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی ٹیم لاہور ریجن وائٹس کے خلاف اپنی مہم کا اعزاز کرے گی۔ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں فاٹا ریجن اور نیشنل بینک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اسلام آباد ریجن اور حبیب بینک کی ٹیمیں اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں میچ کھیلیں گی۔پشاور ریجن اور کے آر ایل کے درمیان میچ راولپنڈی کے آر ایل اسٹیڈیم میں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔گروپ بی میں ملتان ریجن اور پی ٹی وی کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ راولپنڈی ریجن اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔لاہور ریجن بلوز اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں اقبال اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ کراچی ریجن وائٹس اور واپڈا کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…