ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سابق ایم این اے نے حکم نہ ماننے پر موٹرمکینک کے ہاتھ اور دانت توڑ دیئے،افسوسناک واقعہ

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد (آئی این پی ) حافظ آباد میں سابق ایم این اے نے اپنے محافظوں کے ذریعے کہنا نہ ماننے کی پاداش میں موٹر مکینک کو مار مار کر لہولہان کردیا، بازو اور دانت توڑ ڈالے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حافظ آباد کے سابق ایم این اے کا حکم نہ ماننا غریب محنت کش کا جرم بن گیا، سابق ایم این اے لیاقت عباس کے محافظوں نے موٹر مکینک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔موٹر مکینک محمد اسلم نے لیاقت عباس بھٹی کی گاڑی ٹھیک کرنے سے انکار کیا تھا، جس پر طیش میں آکر

موٹر مکینک کو سابق ایم این اے کے ڈیرے پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد سے موٹر مکینک کا بازو اور دو ڈانٹ ٹوٹ گئے۔موٹرمکینک کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی واضح ہیں، زخمی محمد اسلم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ شخص محمد اسلم نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے کے محافظوں نے مجھ پر بہت ظلم وتشدد کیا، انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب واقعے کا نوٹس لیں اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…