پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

شیخ رشید سے مبینہ تلخ کلامی ،حنیف گل کو ابتدائی سزا سنادی گئی،نوٹیفکیشن جاری

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

شیخ رشید سے مبینہ تلخ کلامی ،حنیف گل کو ابتدائی سزا سنادی گئی،نوٹیفکیشن جاری لاہور( آن لائن)پاکستان ریلوے نے حنیف گل کی جگہ آغاوسیم کو چیف کمرشل منیجرریلوے تعینات کر دیا ،ان کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے حنیف گل کی جگہ آغاوسیم کو چیف کمرشل منیجرریلوے تعینات کر دیا ،

ان کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حنیف گل کی چھٹی تاحال منظور نہیں ہوئی،وزیرریلوے کے رویے کے سبب چھٹی مانگنے والے افسرکوعہدے سے ہٹادیاگیا،حنیف گل کوچھٹی ملے گی یا نئی تعیناتی کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔اس حوالے سے حنیف گل نے کہا کہ مجھے چھٹی کی منظوری تک کام کرنے کا حکم ملا ہے جس کی تعمیل کر رہا ہوں لہذا جیسے ہی مجاز حکام چھٹی منظور کریں گے تو رخصت پر چلا جاؤں گا۔اس کے بعد پاکستان ریلوے کے چیئرمین جاوید انور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں چیف کمرشل منیجر حنیف گل کی جانب سے چھٹی کی درخواست ملی تو قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔گزشتہ روز چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ناروا رویے پر 2 سال کے لیے چھٹی کی درخواست دی تھی،اعلیٰ افسر نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ وزیر ریلوے کا رویہ نان پروفیشنل اور غیر مہذب ہے لہذا ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں،درخواست میں تحریر تھا کہ وفاقی وزیر اپنے ویڑن کے مطابق ٹیم بنانے کے مجاز ہیں لہذا انہیں 2 سال کی رخصت دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…