ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان خفیہ معاہدہ،،زرداری نے اپنے اہداف حاصل کر لئے ، کیا کچھ طے پایا؟نہال ہاشمی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان خاموش این آر او ہوچکا ہے۔زرداری نے اپنے اہداف حاصل کر لئے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان خاموش این آر او ہوچکاہے اور اس کی مثال سینیٹ الیکشن ہیں۔ پیپلز پارٹی کو اس کے اہداف مل چکے ہیں۔ آصف زرداری پر چلنے والا کیس سپریم کورٹ کے سوموٹو لینے پر بنایا گیا تھا اور یہ کیس نوازشریف نے

نہیں بنایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اگر زرداری صاحب کی مجبوری سندھ حکومت تھی تو وہ انہوں نے حاصل کرلی اور سینیٹ میں ان کا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ بن گیا۔ اگر وہ چاہتے تو خود صدارتی امیدوار کھڑے ہوجاتے اور کسی کو ان پر کوئی اعتراض بھی نہ ہوتا اور سب پارٹیاں ان کو ووٹ دیتیں لیکن وہ ایسے شخص کو صدارتی امیدوار کے طور پر لے آئے ہیں جس پر مسلم لیگ ن کے تحفظات ہیں اوراس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ ان کی کچھ مجبوریاں اور اہداف ہیں جو وہ حاصل کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…