ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید سے مبینہ تلخ کلامی ،حنیف گل کو ابتدائی سزا سنادی گئی،نوٹیفکیشن جاری

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن) پاکستان ریلوے نے حنیف گل کی جگہ آغاوسیم کو چیف کمرشل منیجرریلوے تعینات کر دیا ،ان کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے حنیف گل کی جگہ آغاوسیم کو چیف کمرشل منیجرریلوے تعینات کر دیا ،

ان کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حنیف گل کی چھٹی تاحال منظور نہیں ہوئی،وزیرریلوے کے رویے کے سبب چھٹی مانگنے والے افسرکوعہدے سے ہٹادیاگیا،حنیف گل کوچھٹی ملے گی یا نئی تعیناتی کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔اس حوالے سے حنیف گل نے کہا کہ مجھے چھٹی کی منظوری تک کام کرنے کا حکم ملا ہے جس کی تعمیل کر رہا ہوں لہذا جیسے ہی مجاز حکام چھٹی منظور کریں گے تو رخصت پر چلا جاؤں گا۔اس کے بعد پاکستان ریلوے کے چیئرمین جاوید انور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں چیف کمرشل منیجر حنیف گل کی جانب سے چھٹی کی درخواست ملی تو قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔گزشتہ روز چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ناروا رویے پر 2 سال کے لیے چھٹی کی درخواست دی تھی،اعلیٰ افسر نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ وزیر ریلوے کا رویہ نان پروفیشنل اور غیر مہذب ہے لہذا ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں،درخواست میں تحریر تھا کہ وفاقی وزیر اپنے ویڑن کے مطابق ٹیم بنانے کے مجاز ہیں لہذا انہیں 2 سال کی رخصت دی جائے۔  پاکستان ریلوے نے حنیف گل کی جگہ آغاوسیم کو چیف کمرشل منیجرریلوے تعینات کر دیا ،ان کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے حنیف گل کی جگہ آغاوسیم کو چیف کمرشل منیجرریلوے تعینات کر دیا ،ان کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…