تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان خفیہ معاہدہ،،زرداری نے اپنے اہداف حاصل کر لئے ، کیا کچھ طے پایا؟نہال ہاشمی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

27  اگست‬‮  2018

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان خاموش این آر او ہوچکا ہے۔زرداری نے اپنے اہداف حاصل کر لئے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان خاموش این آر او ہوچکاہے اور اس کی مثال سینیٹ الیکشن ہیں۔ پیپلز پارٹی کو اس کے اہداف مل چکے ہیں۔ آصف زرداری پر چلنے والا کیس سپریم کورٹ کے سوموٹو لینے پر بنایا گیا تھا اور یہ کیس نوازشریف

نے نہیں بنایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اگر زرداری صاحب کی مجبوری سندھ حکومت تھی تو وہ انہوں نے حاصل کرلی اور سینیٹ میں ان کا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ بن گیا۔ اگر وہ چاہتے تو خود صدارتی امیدوار کھڑے ہوجاتے اور کسی کو ان پر کوئی اعتراض بھی نہ ہوتا اور سب پارٹیاں ان کو ووٹ دیتیں لیکن وہ ایسے شخص کو صدارتی امیدوار کے طور پر لے آئے ہیں جس پر مسلم لیگ ن کے تحفظات ہیں اوراس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ ان کی کچھ مجبوریاں اور اہداف ہیں جو وہ حاصل کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…