جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

صدارتی انتخابات،تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی ،اعتزاز احسن سمیت 6امیدوارمیدان میں،اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سندھ سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ چھ لوگوں نے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرادیے ڈاکٹر عارف علوی کے کاغذات نامزدگی ایم پی اے خرم شیر زمان اور رابعہ اظفر نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے پاس جمع کرائے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی مضبوط امیدوار ہے

اور اس کا ریکارڈ دیگر سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدواروں سے بہتر ہے خرم شیر زمان نے دعوا کیا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو دیگر امیدوراوں سے پچیس ووٹ زیادہ۔ ملینگے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ہمیں دوسری جماعتوں کے امیدواروں سے خوف نہیں پاکستان کی تاریخ میں ڈاکٹر عارف علوی دیگر صدور کے مقابلے میں بہتر ثابت ہونگے۔صدارتی انتخابات کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ،کاغذات کی جانچ پڑتال(کل) کی جائے گی،امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 30اگست تک واپس لیئے جا سکتے ہیں، پولنگ 4ستمبر کو کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29اگست کو کی جائے گی،امیدواروں کیجانب سے کاغذات نامزدگی 30اگست تک واپس لیئے جا سکتے ہیں،امیدواروں کے ناموں کی فہرست 30اگست کو ہی جاری کی جائے گی ،صدارتی انتخابات کے لیئے پولنگ 4ستمبر کو کی جائے گی ،پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں کی جائے گی،پولنگ کا وقت صبح 10 سے شام چار بجے تک مقرر کیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیئے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا ہے،جبکہ چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صوبائی اسمبلیوں میں پریزائیڈنگ افسر مقرر کئے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…