جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد شروع،اہم صوبے میں سرکاری اجلاسوں میں چائے پیش کرنے پر بھی پابندی عائد،پانی بھی اب بوتلوں میں نہیں ملے گا،تفصیلات جاری

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے سرکاری اجلاسوں میں چائے کے پیش کئے جانے پر پابندی عائد کردی اورکفایت شعاری پر عمل درآمد کرتے ہوئے احکاما ت جاری کئے کہ اجلاس میں بوتل کے بجائے گلاس میں پانی پیش کیاجائے۔پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان بی آرٹی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے تواجلاس کے دوران انہوں نے احکامات جاری کئے کہ اب سرکاری اجلاس میں کسی قسم کے مہمان

کو بھی چائے نہیں پیش کی جائے گی پارٹی نے 2018ء کے انتخابات میں عوام سے جو مینڈیٹ لیاہے کفایت شعاری پرعمل درآمد کرتے ہوئے اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرناہوگا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ محمودخان نے احکامات جاری کئے کہ کسی بھی تقریب میں بوتل کے پانی کونہیں پیش کیاجائے گابلکہ گلاس میں مہمان کو پانی دیاجائے گاترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق سرکاری تقریبات میں دیگرخرچوں میں کمی لانے کیلئے جلد احکامات جاری کئے جائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…