جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب کی 23رُکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا،قائمقام گورنر پرویز الٰہی نے ارکان سے حلف لیا،وزراء اور ان کے محکموں کی تفصیلات جاری

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب کی 23رُکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب طارق نجیب نجمی نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

عبدالعلیم خان کو مقامی حکومتوں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کے ساتھ سینئر وزیر مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ میاں محمود الرشید ہاؤسنگ شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،میاں اسلم اقبال صنعت و تجارت، ڈاکٹر مراد راس سکول ایجوکیشن،فیاض الحسن چوہان اطلاعات و ثقافت،ڈاکٹر یاسمین راشد صحت، راجہ بشارت قانون اور پارلیمانی امور،تیمور خان امورنوجوانان اور کھیل، انصر مجید نیازی مزدور و افرادی قوت، حافظ ممتاز احمد ایکسائز ٹیکسیشن اور انسداد منشیات، مخدوم ہاشم بخت خزانہ، سمیع اللہ چوہدری خوراک،محسن لغاری آبپاشی،یاسر ہمایوں سرفراز فروغ اعلی تعلیم و سیاحت ،راجہ راشد حفیظ ریونیو اور آصف نکئی مواصلات کے وزیر ہوں گے ۔ اس کے ساتھ محمد سبطین خان، حافظ عماریاسر، ملک نعمان لنگڑیال،چودھری ظہیر الدین،محمد انور،ہاشم ڈوگر اور حسنین دریشک کو بھی وزرا بنایا گیا ہے تاہم انہیں ابھی قلمدان نہیں سونپے گئے۔حلف برداری کی اس پُروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد اکرم چوہدری، انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب امام کلیم ،ممبران صوبائی اسمبلی اور صوبائی سیکرٹریزکے علاوہ دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔قبل ازیں قائمقام گورنر پنجاب چوہدی پرویز الہٰی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت صوبے کے انتظامی امورکے علاوہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…