لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش فاسٹ بالر اسٹوارٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے تین ہزار رنز اور 400سے زائد وکٹیں حاصل کر لیں۔براڈ نے بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 20رنز بنا کر 3000رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ تین ہزار رنز کے ساتھ 400یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں آل رانڈر بھی بن گئے ہیں۔اسٹوارٹ براڈ سے قبل بھارت کے
سابق کپتان کیپل دیو، نیوزی لینڈ کے آل رانڈر سر رچرڈ ہیڈلی، آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن اور سابق جنوبی افریقی کپتان شان پولاک بھی یہ بہترین کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز مرلی دھرن کو حاصل ہے، جنہوں نے 800وکٹیں لے رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ براڈ نے 2007 میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔