جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

’’نامزد گورنر پنجاب نے سینیٹ سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ‘‘ استعفیٰ اب کب دوں گا ؟چوہدری سرور نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرورنے بطور گورنر پنجاب اپنی حلف برداری صدارتی انتخاب تک موخر کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے اپنا فرض پورا کرنا اور 4 ستمبر کو عارف علوی کو صدر مملکت منتخب کرانے کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کو پنجاب کا گورنرمقرر کیا گیا ہے انہیں 28 اگست کواپنے عہدے کا حلف لینا تھا تاہم اب انہوں نے

حلف برداری موخر کردی ہے۔چوہدری سرور نے اپنی ٹوئٹ میں حلف اٹھانے کی تقریب موخرکرنے کی وجہ صدارتی انتخاب کو قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے اپنا فرض پورا کرنا اور 4 ستمبر کو عارف علوی کو صدر مملکت منتخب کرانے کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں، اس لئے اب بحیثیت گورنر پنجاب اس کے بعد ہی حلف اٹھاں گا۔واضح رہے کہ چوہدری سرور پنجاب سے تحریک انصاف کے واحد سینیٹر ہیں، صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ امیدوارسامنے آنے کی صورت میں پی ٹی آئی کے امیدوارعارف علوی کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…