جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

فلوریڈا میں ویڈیو گیم ٹورنامنٹ ہارنے پر فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا( سپورٹس ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ولی میں ایک ویڈیو گیم ٹورنامنٹ میں شکست خوردہ فریق کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی اخبار میامی ہیرالڈ کے مطابق جیکسن ولی میں میڈن19امریکن فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ ایک مشتبہ شخص کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نیشنل فٹبال لیگ کی بنیاد پر بنایا گیا ویڈیو گیم ‘میڈن’ امریکا سمیت دنیا بھر میں بہت مقبول ہے۔جیکسن ولی شیرف آفس نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ جائے وقوع پر متعدد افراد کی لاشیں موجود ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرے مسلح شخص کی موجودگی کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔میامی ہیرالڈ نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ علاقے سے دور رہیں کیونکہ یہ علاقہ ابھی محفوظ نہیں ہے۔لاس اینجلس ٹائمز نے موقع پر موجود ایک کھلاڑی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص اس گیم کا حصہ تھا اور میچ ہارنے پر اس نے فائرنگ کردی۔اس گیم کے مختلف شہروں میں ریجنل کوالیفائرز چل رہے ہیں جہاں لاس ویگاس میں ہونے والے اس کے فائنل کے فاتح کو 25ہزارڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔پولیس نے یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ابھی بھی مختلف علاقوں میں مسلح شخص کو ڈھونڈ رہے ہیں اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ شاپنگ کمپلیکس وغیرہ میں کسی محفوظ جگہ پر چھپے رہیں۔سوشل میڈیا پر دستیاب واقعے کی ویڈیو میں لائیو اسٹریم کو منقطع کیے جانے سے قبل فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔ اس ویڈیو کو ٹوئٹر سے ہٹا دیا گیا لیکن یہ اب بھی سوشل میڈیا پر مختلف جگہ دستیاب ہے۔گیمنگ ٹیموں میں سے ایک کمپلیکسٹی گیمنگ کے ڈائریکٹر جیسن لیگ نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہم آج دوپہر ہونے والے واقعے سے دکھی اور صدمے میں ہیں۔

ہمارے کھلاڑی ینگ درینی کے ہاتھ میں گولی لگی لیکن وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے، وہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے اور جا کر ایک جم میں پناہ لی۔خود درینی نے خود ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں زندگی میں کبھی بھی کسی بھی چیز کو آسان نہیں لوں گا، زندگی ایک سیکنڈ میں ختم ہو سکتی ہے۔ایک مشہور پروفیشنل گیمر کو بھی سینے میں گولی لگنے کی اطلاعات ہیں اور ان کی ماں سمیت متعدد سوشل میڈیا

صارفین نے اس حوالے سے ٹوئٹ کی ہے۔رواں سال فروری میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں بچنے والے ہائی اسکول کے بچوں نے اس واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔فلوریڈا میں گزشتہ سالوں کے دوران بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات دیکھے گئے ہیں جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جون 2016میں مخنثوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 49افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ رواں سال اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 17افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…