ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شادی کے خواہش مند نوجوان کووڈیروں کے گھر رشتہ مانگنے جانا مہنگا پڑ گیا، شرمناک سلوک کا نشانہ بنادیاگیا ، ویڈیو وائرل

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (آئی این پی)شادی کے خواہش مند نوجوان کووڈیروں کے گھر رشتہ مانگنے جانا مہنگا پڑ گیا، وڈیروں نے نوجوان کو الٹا لکٹا پر سر عام تشدد کا نشانہ بناتے رہے،نوجوان کی ہڈیاں ٹوٹنے پر رتھانہ رکن پور حوالات میں بند کروادیا،پولیس نے تھانے کا گیٹ بند کر نوجوان کے ورثا کو ملنے سے روک دیا نوجوان کو الٹا لٹکا کر تشدد کی ویڈیو منظر عام آنے پر ایس ایچ او کی کلا بازیاں فوری طور پر متاثرہ نوجوان کا میڈیکل کروانے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا

جبکہ وڈیروں کا متاثرہ نوجوان کے ورثا کو کارروائی کروانے پر سنگین نتایج کی دھمکیاں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزموضع ہیران ہیڈ حاجی پور کا رہاشی نوجوان بانگل خان چانڈیہ ولد یوسف چانڈیہ بستی ماچھی چانڈیہ میں وڈیرے حضور بخش ،حفیظ ، نیاز ،اسماعیل ملک، ریاض ملک کے گھر اپنے لیے رشتہ مانگنے گیا تھا جس پر وڈیروں نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مبینہ طور پر نوجوان بنگل خان چانڈیہ کو سرعام الٹا لٹکا کر حفیظ ،اسماعیل ملک، ریاض ملک، حضور بخش ، نیاز ، اخلاق ملک، ظہور ملک، جلیل ملک اور20 نامعلوم افراد ڈنڈوں سوٹوں سے سر راہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، رات بھر الٹا لکٹانے اور تشدد کرنے کے بعد جب بانگل خان چانڈیہ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تو وڈیروں نے غیر قانونی طور پر تھانہ رکن پور حوالات منتقل کر دیا جب بنگل خان چانڈیہ کے ورثا کو معلوم ہوا تو تھانہ جانے پر ایس ایچ او نے گیٹ بند کر دیا اور ورثا کو وڈیروں سے معافی کا مشورہ دیتا رہا،بعد ازاں تشدد کی ویڈیو منظر عام آنے پر ایس ایچ او یاسین نے میڈیا کو موقف دیا کہ متاثرہ نوجوان کا میڈیکل کروانے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے کہ پولیس کا اس مسلے میں کسی قسم کا کوئی تعاون نہ ہے ملزمان کیخلاف میرٹ پر کارروائی عمل میں لائی جائے گئی ۔دوسری طرف بانگل خان چانڈیہ کے ورثا کا ڈی پی او اطہر وحید سے انصاف مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…