ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیر ریلوے شیخ رشید انتہائی نان پروفیشنل وزیر ہیں،انکے ماتحت کام نہیں کرسکتا،ریلوے کے اعلیٰ افسر نے شیخ رشید کو کھری کھری سنادیں، حیرت انگیز صورتحال

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)ریلوے افسر نے وزیرریلوے شیخ رشید کے ماتحت کام کرنے سے انکار کردیا۔نئے وزیر ریلوے کا افسران کے ساتھ رویہ تضحیک آمیز ہے،ان حالات میں کام نہیں کرسکتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلوے افسران کے شیخ رشید کے ساتھ اختلافات کھل کر سامنے آچکے ہیں،چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے2سال کے لئے رخصت کی درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید انتہائی نان پروفیشنل وزیر ہیں،انکے ماتحت کام نہیں کرسکتا۔

نئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ملازمین کی تضحیک کرتے ہیں۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ہیڈآفس میں ہفتے کوچھٹی نہیں ہوگی ‘پہلے روز سے میرا موٹو آرام’’ حرام‘‘ ہے ریلوے کے آفیسرایک گھنٹہ مزیدکام کریں گے‘5 کے بجائے شام 6 بجے تک کام کریں گے ‘کراچی،سکھر،پشاور اورکوئٹہ جاؤں گا،ہفتہ میں ایک دن لاہور میں رہوں گا‘ ہم نے 120دن کی ڈیڈ لائن دی ہے ، 20 دسمبر تک ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے اور ریلوے کا خسارہ اسی سال کم کریں گے‘ملک بھرمیں ریلوے کی زمین سے تجاوزات توڑدیں گے اور عمران خان کے وژن کے مطابق غریبوں کوحقوق دیں گے،ریلوے ملازمین کے لئے رہائشی پلازے تعمیرکریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ہم نے 120دن کی ڈیڈ لائن دی ہے ، 20 دسمبر تک ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے اور ریلوے کا خسارہ اسی سال کم کریں گے، فریٹ ہمارا ٹارگٹ ہے اورریلوے کے کرایے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ ریلوے سے پیار پاکستان سے پیار ہے،ہمیں ایک قوم کامقروض نہیں ہوناچاہیے،ریلوے کوایران اورترکی کی طرف لیکرجائے گے اور اپنی ریل کو دوسرے ملکوں کی طرح بنائیں گے،دنیابھرمیں ٹریک لگانے کی اپنی فیکٹریاں اورلوکوموٹیوہیں،سی پیک منصوبے کے لئے سٹینڈرڈگیج کی طرف جاناچاہیے۔

شیخ رشیداحمد کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن ٹکٹنگ کا نظام10سال قبل ہم نے متعارف کرایا تھا،اب بھی ہم ہی آن لائن ٹکٹنگ کے لئے سہولتیں فراہم کریں گے،اس کے ساتھ ساتھ ملک کے اہم ریلوے سٹیشنزپرایلیویٹرلگائیں گے،ملک بھرمیں ریلوے کی زمین سے تجاوزات توڑدیں گے اور عمران خان کے وژن کے مطابق غریبوں کوحقوق دیں گے،ریلوے ملازمین کے لئے رہائشی پلازے تعمیرکریں گے۔وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے ہیڈآفس میں ہفتے کوچھٹی نہیں ہے، پہلے روز سے میرا موٹو آرام حرام ہے ،ریلوے کے آفیسرایک گھنٹہ مزیدکام کریں گے اور 5 کے بجائے شام 6 بجے تک کام کریں گے ،آج میرادوسرادن ہے،کراچی،سکھر،پشاور اورکوئٹہ جاؤں گا،ہفتہ میں ایک دن لاہور میں رہوں گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…