منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

71کی جنگ کے بعد کشمیر پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا تھا مگر پھر ذوالفقار علی بھٹو نے پانسہ پلٹ دیا،بھا رتی خفیہ فائلزمیں درج ذوالفقار علی بھٹو کا ایسا کارنامہ کہ بھارت آج بھی اس پر پیچ و تاب کھاتا ہے

datetime 26  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف صحافی اور کئی کتابوں کے مصنف سہیل وڑائچ نے اپنے آج کے کالم میں بھارتی صحافی کلدیپ نائر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کلدیپ نائر کو بھارتی فارن آفس کی خفیہ فائلوں تک رسائی حاصل تھی اور انہوں نے اپنی کتاب میں ان فائلوں میں موجود کئی راز آشکار کئے ہیں۔ سہیل وڑائچ اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں کہ مشرقی پاکستان کی

علیحدگی کے حوالے سے کلدیپ نائر نے انکشاف کیا کہ یحییٰ خان اور شیخ مجیب میں یہ طے ہو گیا تھا کہ مغربی پاکستان اسمبلی اور مشرقی پاکستان اسمبلی کی بنیاد پر دو کمیٹیاں بنائی جائیں جو الگ الگ آئینی مسودے تیار کر یں ذوالفقار علی بھٹو اسے پاکستان کی تقسیم سمجھتے ہوئے، ماننے پر تیار نہ ہوئے۔اسی طرح کلدیپ نائر نے شملہ معاہدہ کے حوالے سے بھی یہ راز ظاہر کیا کہ آخری وقت ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے قلم سے مسودے میں اضافہ کیا مسودے میں تحریر تھا کہ دونوں ملکوں کی افواج 16دسمبر 1971 کی پوزیشنز پر لائن آف کنٹرول پر چلی جائیں گی بھٹو صاحب نے قلم سے اضافہ کیا’’بغیر اس موقف کو تبدیل کئے جو دونوں ملکوں کا پہلے سے طے شدہ موقف ہے‘‘ ظاہر ہے اس کا مطلب یہ تھا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر پر اپنا موقف رکھنے کا حق شملہ معاہدے کے بعد بھی حاصل رہے گا۔دریں اثنا سہیل وڑائچ ایک جگہ مزید لکھتے ہیں کہ اپنے صحافیانہ تجسس کی وجہ سے کلدیپ نائر نے بہت سے سربستہ رازخفیہ فائلوں سے نکال کر لوگوں کے سامنے رکھ دئیے۔معاہدہ تاشقند کے حوالے سے بھٹو جس خفیہ معاہدےیاشق کی بات کرتے تھے وہ کلدیپ نائر نے بھارتی فارن آفس کی فائلوں سے نکا ل کر اپنی کتاب میں شائع کر دی۔ یہ دراصل صدر ایوب خان کے ہاتھ سے لکھے ہوئے یہ الفاظ تھے’’بغیر طاقت کے استعمال کے ‘‘ جو کہ پہلے سے ٹائپ شدہ معاہدے میں

بھارتی وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے کہنے پر شامل کئے گئے تھے۔کلدیپ نائر نے انکشاف کیا کہ جب شاستری نے اپنی بیوی کوتاشقند سے دہلی فون کیا تو اس نے معاہدے پر دستخط کرنے کے حوالے سے منفی رد عمل کا اظہار کیا اور شاستری جی کو یہ بھی بتا دیا کہ بھارت میں لوگ بہت ناراض ہیں بس اسی دبائو سے شاستری کا ہارٹ فیل ہو گیا اور وہ تاشقند میں ہی وفات پا گئے۔ کلدیپ نائر نے اپنی کتاب میں اس بات کا اشارہ بھی دیا گیاکہ شاستری کو روسی خفیہ ایجنسی نے زہر دیا تاکہ روس نواز اندرا گاندھی کو بھارت میں بر سر اقتدار لایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…