بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھرمیں یکساں بلدیاتی نظام اوراختیارات کی صوبائی حکومت سے مقامی حکومتوں کوممکنہ منتقلی ،پیپلزپارٹی حکومت کی مخالفت پر ڈٹ گئی، دھماکہ خیز اعلان

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ملک بھرمیں یکساں بلدیاتی نظام اوراختیارات کی صوبائی حکومت سے مقامی حکومتوں کوممکنہ منتقلی کے معاملے پرپیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا ہے، بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے لیے تحریک انصاف اپنے زیرانتظام صوبوں میں قانون سازی کی خواہش پوری کرے،پیپلزپارٹی نے سندھ میں عوامی مینڈیٹ کے برعکس بلدیاتی ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے نئی قانون سازی کا امکان مسترد کردیا۔ صوبہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے لیے قانون سازی اور

بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافے کی تحریک انصاف کے پروگرام کی پیپلزپارٹی نے مخالفت کردی ہے اورملک بھرمیں یکساں بلدیاتی نظام اوربلدیاتی اختیارات مقامی حکومتوں کے حوالے کرنے کے وفاقی حکومت کے ممکنہ اقدام کا آئینی مقابلہ کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے سینئررہنماں نے سرجوڑلیے ہیں۔ معتمد ترین ذرائع کے مطابق سندھ کی بیوروکریسی اورصوبہ سندھ میں تعلیم و صحت اوربلدیاتی نظام سے متعلق تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے مابین تنا کی کیفیت برقرارہے جبکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے مستقبل قریب میں وفاقی حکومت کی طرف سے محکمہ بلدیات سے متعلق ممکنہ اقدامات کی بھرپورمخالفت اوراس کا آئینی مقابلہ کرنے کے لیے صف بندی شروع کردی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھرمیں یکساں بلدیاتی نظام کے علاوہ بلدیاتی اداروں کوصوبائی حکومت کے مقابلے میں زیادہ مالی اختیارات دینے کے منشورکی پیپلزپارٹی نے مخالفت کا فیصلہ کرلیا ہے اورابتدائی طورپریہ طے کیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے بلدیاتی امورمیں تبدیلی کے لیے قانون سازی سے قبل مشاورت کے لیے رابطہ کرنے پرپیپلزپارٹی سندھ میں بلدیاتی قوانین اوربلدیاتی اداروں کیا ختیارات میں تبدیلی کی بھرپورمخالفت کرے گی جبکہ بلدیاتی ایکٹ 2013 کے دفاع کے لیے پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کے علاوہ دیگرآئینی فورمز پربھی موجودہ بلدیاتی نظام کا بھرپوردفاع کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…