اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کو اعظم سواتی نے اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت فراہم کردیئے،معطلی کی درخواست، کون کون شامل ہے؟ نام سامنے آگئے، کھلبلی مچ گئی

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کو اعظم سواتی نے چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت فراہم کر تے ہوئے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کردی ہے اور کہاہے کہ ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر اعظم خان سواتی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ سینیٹر اعظم خان سواتی کی وزیراعظم پاکستان سے

ون ٹو ون ملاقات دورانیہ ایک گھنٹہ رہا۔اعظم خان سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلیٰ پیمانے پر بدعنوانی اور قانون کی خلاف ورزیوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔سینکڑوں لوگوں کی سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کے بارے میں بھی وزیراعظم پاکستان کو بتایا گیا۔ملاقات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت بھی فراہم کیے۔وزیراعظم پاکستان کو آر ٹی ایس سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔رپورٹ کی اشاعت سے پہلے وزیراعظم پاکستان نے اعظم سواتی کو فورنزک ماہرین سے رائے لینے کا کا مشورہ دیا۔ اعظم سواتی نے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو اعظم سواتی نے چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت فراہم کر تے ہوئے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کردی ہے اور کہاہے کہ ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…