جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صوابدیدی فنڈز کو پہلے ہی ختم کر دیا تھا ،مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ،نوازشریف اور صدر ممنون نے گزشتہ سال کتنی بڑی رقم کے صوابدیدی فنڈ استعمال کئے؟ فواد چوہدر ی اعداد و شمارسامنے لے آئے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صوابدیدی فنڈز کو پہلے ہی ختم کر دیا تھا ، وفاقی وزیر اطلاعات صرف بیانات دے رہے ہیں ، وزیراعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز مسلم لیگ (ن) حکومت نے 2013میں ہی ختم کر د یئے تھے

جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ خرم دستگیر آخری سال کا بجٹ پڑھیں ، نوازشریف نے صوابدیدی فنڈ میں سے 11کروڑ روپے استعمال کئے جبکہ صدر مملکت ممنون حسین نے 9کروڑ کے صوابدیدی فنڈ استعمال کئے ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ فواد چوہدری نے تحقیقات کئے بغیر اپنا بیان دیا ہے ، ہماری حکومت نے 2013میں ہی صوابدیدی فنڈ ختم کردیے تھے ، فواد چوہدری صرف بیانات دے رہے ہیں ، نوازشریف نے جن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا وہ کبھی صوابدیدی فنڈ سے نہیں دیے گئے ، فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ کا دور ختم ہونے پر عوام نے شکر ادا کیا، خرم دستگیر آخری سال کا بجٹ پڑھیں ،نوازشریف نے صوابدیدی فنڈ میں سے 11کروڑ روپے استعمال کئے جبکہ صدر ممنون حسین نے 9کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈ استعمال کئے ، نوازشریف جہاں جاتے تھے پیسوں کا اعلان کردیتے تھے ، سابق حکومت نے 21ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز استعمال کئے ہیں ۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صوابدیدی فنڈز کو پہلے ہی ختم کر دیا تھا ، وفاقی وزیر اطلاعات صرف بیانات دے رہے ہیں ، وزیراعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز مسلم لیگ (ن) حکومت نے 2013میں ہی ختم کر د یئے تھے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ خرم دستگیر آخری سال کا بجٹ پڑھیں

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…