ایشیاکپ،روایتی حریف پاکستان اوربھارت کا میچ 19ستمبرکوہی ہوگا،بھارتی اعتراض مسترد

20  اگست‬‮  2018

ابو ظہبی(سپورٹس ڈیسک)ایشیاکپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارتی ٹیموں کاٹاکرہ 19ستمبرکوہی ہوگا۔بھارتی کر کٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے بھی حسبِ پروگرام میچ کی تصدیق کردی۔ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ15 ستمبرسے یواے ای میں منعقد ہورہاہے۔8ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان،بھارت اورکوالیفائر گروپ اے اورسری لنکا،افغانستان اور بنگلہ دیش گروپ بی میں شامل ہیں۔

افتتاحی میچ15ستمبرکوسری لنکا اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلاجائے گا۔پاکستان16اگست کوکوالیفائرکیخلاف میچ سے اپنی مہم کاآغازکرے گا۔بھارتی ٹیم18ستمبرکوکوالیفائرسے پہلا میچ کھیلے گا۔ روایتی حریف پاکستان اوربھارت کا معرکہ 19ستمبرکوشیڈول ہے۔ بھارتی بورڈ نے مسلسل دو روز میچزپرسخت اعتراض کرتے ہوئے پاک،بھارت میچ کی تاریخ میں تبدیلی کامطالبہ کیاتھا۔جسے آئی سی سی اوراے سی سی نے مستردکردیا۔بی سی سی آئی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اورتمام میچزپروگرام کے مطابق ہوں گے۔بھارتی ٹیم دورہ انگلینڈ سے12ستمبر کووطن واپس آئے گی۔اورایشیاکپ کیلئے16ستمبرکویواے ای پہنچے گی۔پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری معرکہ گذشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل میں ہواتھا۔ جس میں فتحیاب ہوکرپاکستان چیمپئنزکاچیمپئن بن گیاتھا۔ایشیاکپ میں دونوں پڑوسی ممالک کاسپرفور میں بھی ٹکرا ہوگا۔جبک فائنل میں تیسری بار بھی ان کا مقابلہ ہونے کاروشن امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…