عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

20  اگست‬‮  2018

واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جاری ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چمپئن راجر فیڈرر اور سربیا کے نوویک جوکووچ آمنے سامنے ہوئے ٗدونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست میچ دیکھنے کو ملا، فائنل میچ میں نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے

شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ دوسری جانب راجر فیڈرر نے اپنے کیریئر کا 150واں فائنل کھیلا اور اگر وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جاتے تو یہ ان کے کیریئر کا 99واں ٹائٹل ہونا تھا، انہیں اس سے قبل سات مرتبہ سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ نوویک جوکووچ نے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مزید فتوحات اپنے نام کرینگے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…