بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

نئے وزیراعظم کا انتخاب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لے آیا

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور بینچ مارک ‘کے ایس ای 100 انڈیکس’ 485 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 446 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب سے قبل حصص مارکیٹ میں، جہاں گزشتہ روز تقریباً 700 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا اور پہلے ہی گھنٹے میں انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے دوسرے سیشن میں انڈیکس میں ایک موقع پر 577 پوائنٹس کا

اضافہ بھی دیکھنے میں آیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس کی یہ سطح کم ہو کر 485 پوائنٹس (1.16 فیصد) پر آگئی۔ مجموعی طور پر 11 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 6 ارب 10 کروڑ روپے رہی۔ کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں بینک آف پنجاب 3 کروڑ 90 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ 84 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ 74 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ 65 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کارپوریشن لمیٹڈ 62 لاکھ حصص کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…