ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

دنیا کی مشکل ترین گھوڑوں کی ریس ،پاکستانی نوجوان نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا ،جانتے ہیں 1000کلو میٹر کی ریس کن مشکلات سے مکمل کی؟

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

ڈربی (سی پی پی)پاکستانی نوجوان سیف نون نے 1000 کلو میٹر طویل مونگول ڈربی مکمل کرلی جسے دنیا کی مشکل ترین گھوڑوں کی ریس تصور کیا جاتا ہے۔اس ریس میں گھڑسوار منگولیائی گھوڑوں کا استعمال کرتے ہیں اور اس کے راستے کو انتہائی مشکل تصور کیا جاتا ہے۔سیف کے ایک رشتہ دار کے فیس بک پیج کے مطابق وہ ریس میں حصہ لینے والے کم عمر ترین گھڑسوار تھے اور ان کے پاس سامان بھی موجود نہیں تھا۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ

سیف کا ریس کے حوالے سے حفاظتی سامان ان تک پہنچ نہیں سکا، دیگر گھڑسواروں کی مدد سے وہ یہ ریس مکمل کرپائے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔سوشل میڈیا پر تین روز قبل پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں سیف بتارہے ہیں کہ کس طرح ریس کے دوران گھوڑے نے انہیں تین مرتبہ گرایا۔سوشل میڈیا پر سیف نون کے کارنامے کو بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے۔گینس کی جانب سے مونگول ڈربی کو دنیا کی سب سے لمبی ترین گھوڑوں کی ریس قرار دیا گیا ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…