منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

ریٹائر ہونا چاہتا تھا، عمران خان نے چیلنج کر دیا:سنیل گواسکر

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمران ہی تھے جنہوں نے مجھے جلد ریٹائرمنٹ سے روکنے کیلئے چیلنج دیا تھا کہ وہ بھارت کو ہرانا چاہتے ہیں تاہم اگر ٹیم میں سنیل گواسکر نہ ہوئے تو مزہ نہیں آئیگا ٗنومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹر

سنیل گواسکر مصروفیات کی بنا پر شرکت تو نہ کر سکے مگر انہوں نے عمران خان کے ساتھ گزارے پرانے وقت کو یاد کیا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 1986 میں انگلینڈ کے دورے کے اختتام پر جب میں نے عمران کو اپنی ریٹائرمنٹ کے ارادے سے آگاہ کیا تو انہوں نے مجھے روک دیا اور کہا کہ اگلے سال پاکستان بھارت کو شکست دینے بھارت آ رہا ہے اور اگر تم ابھی ریٹائرہو جاؤ گے تو مزہ نہیں آئیگا۔چلو ایک دوسرے کے خلاف ایک آخری میچ کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ 1986 کا ذکر ہے جب عمران خان اور میں لندن کے ایک اطالوی ریسٹورنٹ میں بیٹھے دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔میں نے کہا کہ اگر دورے کا اعلان فائنل میچ سے پہلے نہیں کیا گیا ہو تا تو میں انٹر نیشنل کر کٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا علان کر دیتا ٗ1986 اور 1987 وہ وقت تھا جب پاکستان کی قیادت عمران خان اور بھارت کی سنیل گواسکر کے پاس تھی، بھارتی ٹیم میں کپل دیو اور دلیپ وینگ سارکر تھے جبکہ عمران خان کے پاس جاوید میانداد جیسے کھلاڑی موجود تھے۔بیٹس مین ہونے کے ناطے سے عمران اورسنیل گواسکر اکثر پچ پر باتیں بھی کرتے تھے۔وقت کے ساتھ ساتھ دونوں کی دوستی پختہ ہو نے لگی،دونوں ڈریسنگ روم میں بھی ٹیم سے متعلق کہانیاں ایک دوسرے کو سنا کر خوب ہنستے تھے۔سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ وہ اور عمران ایک دوسرے کو 1971 سے جانتے ہیں ۔  1992 کے ورلڈ کپ سے پہلے ہی عمران خان نے ورلڈ کپ جیتنے کا پختہ ارادہ کر لیا تھا اور کر دکھایا ۔ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وہ اپنی والدہ کی یاد میں شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں مصروف ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد وزیر اعظم ہوں گے جنہوں نے بیشتر بار بھارت کا دورہ ایک عام شہری کی طرح کیا ٗ وہ بھارت آکر نا صرف اعلیٰ عہدے داروں سے

ملاقات کرتے بلکہ راہ چلتے ایک عام شہری سے بھی ملتے ٗانہیں معلوم ہے اکثر بھارتی انہیں وزیر اعظم کے روپ میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔واضح رہے پاکستان نے 1982 میں لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلا تو 10 وکٹوں سے پہلی کامیابی سمیٹی ٗیہ عمران خان کی کپتانی کی ابتدا تھی جس کے بعد وہ دنیا کے نمبر ون بولر بن کر ابھرے ٗعمران خان کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ حاصل کیا تھا۔ عمران خان کے آخری اوور میں رمیز راجا نے کیچ پکڑا اور پاکستان پہلی بارعالمی چمپئن بن گیا ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…