اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا،بھارت کوسیریز بچانے کا چیلنج درپیش

datetime 17  اگست‬‮  2018 |

نوٹنگھم(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کیسیریز کا تیسرا ٹیسٹ (آج)ہفتہ سے نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے۔ بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

انکی ٹیم تیسرے میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں جاندار کم بیک کریگی جبکہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ بھارت کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے، پوری ٹیم کا مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 5-0سے وائٹ واش کرنا ہدف ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (آج)ہفتہ سے نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے۔میزبان ٹیم نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو ایک اننگز اور 159رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کی تھی ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل ابتدائی دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ٹیم متحد ہے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ دوسری جانب انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور تیسرے میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہے، مہمان ٹیم کے خلاف مسلسل دو میچوں میں کامیابی کے باوجود آئندہ میچز میں حریف ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کا مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 5-0سے وائٹ واش کرنا ہدف ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 30اگست سے 3ستمبر ساوئتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7سے 11ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…