اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلوی اسٹارز یو اے ای ٹی 20 لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوں گے

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی اسٹارز یو اے ای ٹی 20 لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹوئنٹی 20 لیگ کا انعقاد رواں برس کے آخر میں کیا جائے گا تاہم اس کا شیڈول آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے متصادم ہے ٗ اس لیے کینگرو بورڈ کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں پر یو اے ای لیگ میں شرکت پر پابندی لگائی جائیگی ٗ اس طرح آسٹریلوی

ہارڈ ہٹرز خلیجی لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوسکیں گے البتہ حال ہی میں بی بی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فاسٹ بولر مچل جونسن کو استثنیٰ حاصل ہوسکتا ہے۔اسی طرح بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک، ایک برس پابندی کے باعث فری لانسر بننے والے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اورنائب ڈیوڈ وارنر صحرا میں بھی ڈالرز کمانے کیلئے پہنچ سکتے ہیں ٗ دونوں نے کینیڈا کی گلوبل لیگ میں بھی حصہ لیا تھا اور اب کیریبیئن پریمیر لیگ کھیل رہے ہیں، اگرچہ ابھی تک دونوں ہی خاطر خواہ پرفارم نہیں کرپائے مگر انٹرنیشنل تجربہ اور نام ہونے کی وجہ سے انھیں یو اے ای لیگ میں ہاتھوں ہاتھ لیا جا سکتا ہے ٗان دونوں کے اپنے ملک میں انٹرنیشنل کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی ہے۔یاد رہے کہ بگ بیش کے آفیشلز پہلے ہی واضح کرچکے کہ ان دونوں کی عدم موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتاکیونکہ ویسے بھی عام حالات میں بھی اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وانر بگ بیش کے دوران نیشنل ڈیوٹی پر ہوتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…