جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آپ ہمیں ہلکا مت لیں : جب میدان میں ہوں گے تب بات ہوگی ،مکی آرتھر

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے ناشتے کی میز پر آسٹریلین ہم منصب جسٹن لینگر کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ ہمیں ہلکا مت لیں ٗجب میدان میں ہوں گے تب بات ہوگی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں جہاں پرتھ میں ان کی ملاقات اپنے پرانے دوست آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر سے ناشتے کی میز پر ہوئی۔باتوں ہی باتوں میں لینگر نے

آرتھر کو چیلنج کر ڈالا کہ اکتوبر میں پاکستان جب یو اے ای میں مدمقابل ہوگا ٗتو لگ پتہ جائیگا تاہم قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے بھی لینگر کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا ۔مکی آرتھرنے لینگر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی اسپن وکٹوں پر آسٹریلیا انہیں آسان نہ سمجھے ٗآسٹریلیا آسان ٹیم نہیں تاہم گرین شرٹس جیت کے ٹریک پر ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے آسٹریلیا کے جسٹن لینگر کا بحیثیت کوچ پہلا اسائنمنٹ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…