اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت کے بعد عمران خان اب وزیراعظم بننے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں رہنے سے انکار کر دیا ہے وہ پارلیمنٹ لاجز میں رہیں گے، عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے،
دوسری جانب ایک موقر انگریزی اخبار میں مفتاح اسماعیل کی ایک تحریر شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہے ہیں۔انہوں نے اپنی تحریر میں لکھا کہ شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس میں رہنے کی بجائے اپنے گھر میں رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دی، جب کبھی وہ شام میں اپنے دوستوں سے ملاقات یا پھر کھانے کے لیے ان کے گھر جاتے تو ان کے ساتھ صرف سکیورٹی کی 3 گاڑیاں ہوتی تھیں اور شاہد خاقان عباسی کے سفر کے دوران کسی سڑک پر ٹریفک نہیں روکی جاتی تھی، مفتاح اسماعیل نے اپنی تحریر میں لکھا کہ جب کبھی شاہد خاقان عباسی پہلے سے طے شدہ روٹ کا استعمال کرتے تھے یعنی ائیر پورٹ سے گھر واپس آتے ہوئے تو اس موقع پر انتہائی مختصر وقت کے لیے ٹریفک روکی جاتی تھی اور شاہد خاقان عباسی کے ساتھ سات سے آٹھ گاڑیاں ہوتی تھیں، انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم ہاؤس سے ائیرپورٹ جانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے زیادہ خرچا آتا ہے اسی لیے وہ بذریعہ سڑک جانا پسند کرتے تھے۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت کے بعد عمران خان اب وزیراعظم بننے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں رہنے سے انکار کر دیا ہے وہ پارلیمنٹ لاجز میں رہیں گے، عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، دوسری جانب ایک موقر انگریزی اخبار میں مفتاح اسماعیل کی ایک تحریر شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہے ہیں۔