اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اٹک،تحریک انصاف کو این اے 55 طاہرصادق کی سیٹ خالی کرنے سے قبل ہی زبردست صورتحال سامنا،بڑا سرپرائز مل گیا

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (آن لائن) ضلع اٹک میں تحریک انصاف کی این اے 55 کی سیٹ خالی کرنے سے قبل ہی زبردست صورتحال سامنے آ گئی ، علاقہ چھچھ کے سینکڑوں اہم سیاسی ، سماجی ، مذہبی رہنماؤں ، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور تحریک انصاف سپورٹرز کی جانب تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اور ایم این اے میجر طاہر صادق سے این اے 55 کی سیٹ قائم رکھنے جبکہ این اے 56 کی سیٹ خالی کرنے کے مطالبات سامنے آ گئے

چھچھ میں مسلم لیگ ( ن ) کے گڑھ سے کامیابی کے بعد سیٹ چھوڑنا زیادتی اور دوبارہ جیت ناممکن قرار ، میجر طاہر صادق کی طرف سے این اے 55 کی سیٹ چھوڑنے پر تحریک انصاف جنرل کونسلر کی طرف سے خود سوزی جبکہ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے احتجاج کے اعلانات ، عوامی دباؤ کے پیش نظر میجر طاہر صادق کیلئے این اے 55 کو خالی کرنا ناممکن بن جائے گا تفصیلات کے مطابق میجر طاہر صادق حلقہ این اے 55/56 اٹک کے 2 حلقوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور جوں جوں ایک حلقہ چھوڑنے کی باتیں ہو رہی ہیں اس حوالہ سے چھچھ میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے اور صرف 2 دنوں میں 100 سے زائد اہم رہنماؤں اور عوامی نمائندوں کے بیانات اور احتجاج سامنے آئے ہیں ، تحریک انصاف غورغشتی کے سرگرم رہنما عابد خان ، سابق ناظم جمیل خان ، نثار شاہ ، سابق امیدوار چیئرمین حافظ اجمل مان وڈا ، کونسلر یاسر بٹ نے کہا کہ 15 سالوں سے مسائل و محرومیوں کے شکار حلقہ این اے 55 کی خدمت صرف میجر طاہر صادق ہی کر سکتے ہیں اگر میجر طاہر صادق نے یہ سیٹ چھوڑنے کی بات کی تو چھچھ کے عوام سڑکوں پر ہونگے تحریک انصاف کونسلر لال شاہ نے کہا کہ میجر طاہر صادق نے یہ سیٹ چھوڑی تو انکی گاڑی کے نیچے آ کر خود سوزی کر لوں گا ، ممتاز سیاسی شخصیت تنظیم پاشی نے کہاکہ میجر طاہر صادق ایک ویژن ، مشن کا نام اور آنے والی نسلوں کے شاندار مستقبل کی ضمانت ہیں

علاقہ کی ترقی ، بچوں کے بہترین مستقبل اور لوگوں کی محرومیوں کے خاتمہ کے پیش نظر این اے 55 کی سیٹ طاہر صادق کا اپنے پاس رکھنا لازمی ٹھہر گیا ہے معروف سیاسی رہنما سخاوت خان نے کہا کہ این اے 55 کی سیٹ کو خالی نہ کیا جائے ورنہ ووٹرز و عوام کا استحصال ہو گا سابق چیئرمین یونین کونسل نرتوپہ حاجی اسلم خان نے کہا کہ عوامی خواہشات اور مطالبات کو مد نظر رکھا جائے میجر طاہر صادق نے این اے 55 کی سیٹ چھوڑنے کی بات کی تو چھچھ میں سخت مایوسی پھیلے گی،

چیئرمین ایم سی حضرو سعید آرائیں نے کہا کہ عوام میجر طاہر صادق کے علاوہ کسی دوسرے کو لیڈر یا ایم این اے نہیں دیکھنا چاہتے ، یونین کونسل فورملی کی سیاسی و سماجی شخصیت عاصم خان نے کہا ہے کہ چھچھ کو گزشتہ کئی سالوں سے جن محرومیوں کا شکا ر کرکے مسائل کی دلدل میں پھنسایا گیا اس کے حل کی کنجی صرف اور صرف نو منتخب ایم این اے اور حقیقی لیڈر میجر طاہر صادق کے پاس ہے ، سا بق ناظم حضرو سٹی حاجی شیراز خان اور سابق جنرل کونسلر بالی خان نے کہا کہ حلقہ این اے 55 کی سیٹ پر کافی عرصہ بعد پہلی بار میجر طاہر صادق کی صورت میں عوامی لیڈر منتخب ہوئے ہیں

اور یہ عوام کا حق ہے کہ میجر طاہر صادق اس سیٹ پر عوام کی توقعات پر پورا اتریں اگر 2 میں سے یہ سیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا تو این اے 55 کے عوام کی حق تلفی ہو گی ، تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما سیٹھ پرویز خان ، نزاکت خان آف اصغر جنرل کونسلر قاری رفاقت ، وقار خان ، ملک مالہ ، حاجی سائیں دلنواز خان ، سابق کونسلر دلنواز خان سادہ خگوانی ، معروف سیاسی رہنما رب نواز آرائیں اور دیگر شخصیات نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور میجر طاہر صادق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حلقہ این اے 55 کو کسی صورت خالی نہ کریں ورنہ ہم احتجاج کریں گے اور یہ سیٹ دوبارہ نکالنا مشکل ہو جائے گا کیونکہ علاقہ چھچھ مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ ہے اور مسلم لیگ ( ن ) کے ایم پی اے یہاں سے منتخب ہوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…